8 اکتوبر 2017 - 19:40
لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

آپ نے ستمبر 1982ء میں پاک فوج میں کمیشن لیا تھا جبکہ 2014ء سے 2016ء تک تقریبا دو سال ڈی جی آئی ایس آئی خدمات انجام دیں۔ بھاری دل مگر مکمل اطمینان کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ سے متعلق مفروضوں سے گریز کیا جائے، ذاتی وجوہات کی بنا پر 9 اکتوبر کو یونیفارم اتار رہا ہوں۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری دل مگر مکمل اطمینان کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں لیکن پاک فوج کو جب بھی میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج میں 35 سال تک خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور فوجی کرئیر میں تعاون و رہنمائی پر سینئرز کا شکر گزار ہوں۔
لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر جنوبی وزیرستان کے سرحد علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا اہم تجربہ رکھتے تھے۔
میجر جنرل رضوان اختر نے ستمبر 1982ء میں پاک فوج میں کمیشن لیا تھا جبکہ 2014ء سے 2016ء تک تقریبا دو سال ڈی جی آئی ایس آئی خدمات انجام دیں۔ لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر گزشتہ دسمبر سے ریٹائر منٹ تک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کے طور پر فرائض ادا کرتے رہے ہیں۔

.......

/169